اللہ کا ذکر

  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہر وقت کیا کرتے تھے۔

    (مسلم ، کتاب الحیض )
  • حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص ہر نماز کے بعد سُبحَان اللّٰہ، الْحَمْدُلِلّٰہِ اور اَللّٰہ اکْبَرْ 33 بار کہے یہ 99 کلمے ہوں گے اور ایک بار یہ پڑھے۔ لَاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَریکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِ شَیْءٍ قَدِیر )تر جمہ: اللہ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے اْس کا کوئی شریک نہیں۔ اْسی کی سلطنت ہے اوراْسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ) یہ پڑھنے والے کے تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابرہی کیوں نہ ہوں۔

    (مسلم ، کتاب المَسَاجِدِ وَمَوْ اضِحِ الصَلوۃ )
  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ کی اقتدا میں ہم نماز پڑھ رہے تھے کہ نمازیوں میں ایک شخص نے یہ ذکر کیا۔ اَللّٰہُ اَکْبَرْ کَبیرًا وَّ الحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیرًا وَّ سُبْحَانَ اللّٰہِ بَکْرَ ۃً وَّ اصِیلاً ( تر جمہ: اللہ بہت بڑا ہے ۔ سب بڑائی اسی کیلئے ہے اور بہت ساری تعریفیں اسی کے لئے ہیں اللہ ہی کی پاکی ہے صبح و شام) رسول اکرم ﷺنے پوچھا کہ کس نے یہ کلمات کہے تو لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کیا کہ میں اے اللہ کے رسول ﷺ تو آپؐ نے فرمایا مجھے تعجب ہوا کہ اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے گئے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ مزید بیان کرتے ہیں کہ جب سے میں نے یہ بات سنی میں نے اِن کلمات کو کبھی نہیں چھوڑا۔

    (مسلم، کتاب المَسَاجِدِ وَمَوا ضِحِ الصلوة)
  • حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایاجس شخص سے اس کا کوئی معمول یا کوئی وظیفہ رہ جائے اور اسے وہ فجر اور ظہرکی نماز کے درمیانی حصّہ میں ادا کرے تو اس کے نامۂ اعمال میں یہ عمل ایسے ہی لکھا جائے گا جیسے اس نے رات ہی ادا کیا ہو۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ) (مسلم ، کتاب صلوةالمسافروقصرھا)
  • حضرت ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اس گھر کی مثال جس میں اللہ عزوجل کو یاد کیا جاتا اور اس گھر کی مثال جس میں اللہ عزوجل کو یادنہیں کیا جاتا زندہ اور مردہ کی طرح ہے۔

    (مسلم ،کتاب صَلوٰۃ الْمسَافِر و قصرِھَا )
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص سو جاتا ہے تو شیطان اس کی گدی پر 3 گرہ لگاتا ہے ہرگرہ پر پھونک دیتا ہے کہ ابھی رات بہت لمبی ہے ۔جب کوئی بیدار ہو کر اللہ کا ذکر کرتاہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اور جب وضو کرتا ہے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے جب مکمل نماز پڑھ لیتا ہے تو تمام گرہیں کھل جاتی ہے پھر وہ صبح کوہشاش بشاش اٹھتا ہے ورنہ صبح کو سستی کے ساتھ اٹھتا ہے۔

    (مسلم ،کتاب صَلوٰۃ الْمسَافِر و قصرِھَا )
  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک دن جبرائیل ں نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے تھے۔ اچانک رسول اللہ ﷺ نے ایک آواز سُنی آپ ﷺ نے سر اُوپر اٹھایا ۔ جبرائیل ں نے فرمایا یہ آسمان کاا ایک دروازہ ہے جس کو صرف آج ہی کھولا گیا اور آج سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا۔ پھر اس سے ایک فرشتہ نازل ہوا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا! یہ فرشتہ جو آج نازل ہوا یہ آج سے پہلے کبھی نازل نہیں ہوا۔ اس فرشتے نے آپ ﷺ کو سلام کیا اور کہا آپ کو اِن دو نوروں کی خو شخبری ہو جو صرف آپ ﷺ کو دےئے گئے ہیں اور آپؐ سے پہلے کسی بھی نبی کو نہیں دےئے گئے۔ ایک سورۂ الفاتحہ اور دوسرا سورۂ بقرہ کا آخری حصہ آپ ان میں سے جو حروف بھی پڑھیں گے آپ کو اس کا عظیم اجر مل جائے گا۔

    (مسلم ، کتاب فضائل القرآن )
  • حضرت عبدالرحمن بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺنے فرمایا۔ جو شخص رات کو سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ لے وہ اس کو (ہر ناگہانی آفت، شیطان کی فتنہ انگیزیوں سے) کافی ہوں گی۔

    (مسلم ، کتاب فضائل القرآن )
  • حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺنے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ کلمات چار ہیں۔  سُبْحَان اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَآاِلٰہَ اِلَا اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ اَکْبَر  (ترجمہ: اللہ پاک ہے ، تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، اور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ، اور اللہ تعالیٰ بہت بڑا ہے) تم ان میں سے جس کلمہ کو پہلے کہو کوئی حرج نہیں ۔

    (مسلم، کِتابُ الآداب )
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ مکہ کے ایک راستے میں جا رہے تھے۔ آپ ﷺ کا ایک پہاڑ سے گزر اہوا جس کو جمد ان کہتے تھے آپؐ نے فرمایا۔ چلتے رہو یہ جمدان پہاڑ ہے۔ پھر فرمایا مفرد بہت آگے نکل گئے لوگوں نے عرض کیا مفرد کون ہیں؟ آپؐ نے فرمایا کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور عورتیں (فضیلت کے اعتبار سے بہترہیں)۔

    (مسلم ، کتا ب الذکر والدعا وا لتوبۃوالا استغفا ر )
« Previous 12345 Next » 

44

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق