لباس کے آداب

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فر مایا۔ جس شخص نے دنیا میں ریشمی لباس پہنا اس کو آخرت میں ( اللہ رب العزت )ریشم نہیں پہنا ئے گا ۔

    (مسلم ، کتاب اللباس والزینۃ )
  • حضرت جابررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فر مایا ۔ ایک بستر مرد کے لیے ہے اور دوسرا اس کی بیوی کے لیے اور تیسرا مہمان کے لیے اور چو تھا بستر شیطان کے لیے ہے

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب اللباس:4142) (مسلم ، کتاب اللباس والزینۃ )
  • حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے ایک شخص کے ہاتھ میں سو نے کی انگوٹھی دیکھی ۔ آپ ﷺ نے اس کو اتارکر پھینک دیا اور فر مایا تم میں سے کو ئی شخص آگ کے انگا رہ کو اپنے ہاتھ میں لینے کا ارادہ کیوں کر تاہے ؟ رسول اکر م ﷺ کے تشریف لے جانے کے بعد اس شخص سے کہا گیا جاؤ اپنی انگو ٹھی اٹھالو اور اس سے نفع حاصل کرو ۔اس نے کہا اللہ کی قسم جس چیز کورسول اکر م ﷺ نے (نا راضگی کی صورت میں ) پھینک دیا ہوا اس کو میں کبھی بھی نہیں اٹھاؤں گا۔

    (مسلم ، کتاب اللباس والزینۃ )
  • حضرت جا بررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فر مایا ۔ ایک جو تی پہن کر نہ چلو ،بائیں ہاتھ سے نہ کھاؤ.ایک ہی کپڑا پو رے جسم پر نہ لپیٹو اور چت لیٹ کر ایک ٹانگ دوسری پر نہ رکھو( اس طرح کہ شر مگاہ کھلنے کا اندیشہ ہو تا ہے )۔

    ( مسلم ، کتاب اللباس والزینۃ )
  • حضرت ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایاجہنمیوں کی 2 ایسی قسمیں ہیں جن سے بد بخت میں نے کسی کو نہیں پایا ۔ایک وہ لوگ ہیں جن کے بیلوں کی دم کی طرح کوڑے ہیں جن سے وہ لو گوں کو مارتے ہیں ۔ دوسری وہ عورتیں جو لباس پہننے کے باوجود عریاں ہو نگی ۔ وہ راہ حق سے ہٹانے والی اور خود بھی ہٹی ہوئی ہو نگی ان کے سر بختی اونٹوں کی طرح ایک طرف جھکے ہوئے ہو ں گے۔ وہ نہ تو جنت میں داخل ہو نگی اور نہ ہی جنت کی خو شبو پائیں گی جب کہ جنت کی خو شبو اتنی اتنی ( بہت زیادہ ) مسا فت سے آتی ہے ۔

    ( مسلم ، کتاب اللباس والزینۃ )
  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان فر ماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فر مایا ،سفید لباس پہنا کرو کیو نکہ وہ تمہارے بہترین کپڑوں میں سے ایک ہے اور اسی سفید میں اپنے مر دوں کو کفن دیا کرو ۔ تمہارے سر موں میں سے بہتر سر مہ اثمد ( کا لے پتھر سے بنایا گیا) ہے وہ نظر کو جلا بخشتاہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے ۔

    ّ (ترمذی، نسائی) (سنن ابی داوُد ،جلد سو ئم کتاب الطب حدیث نمبر :3878)
  • حضرت عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ جب حروی ( خوارج کا ایک گروہ ) کا فتنہ ظاہر ہوا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس میں آیا پس انہوں نے ( علیؓ ) نے کہا .ان لو گوں کے پاس جاؤ۔ پس میں نے جس قدر ممکن تھا یمنی جو ڑوں میں سے بہترین جو ڑا زیب تن کیا ۔ ( ابوز میل بیا ن کر تے ہیں کہ ابن عباسؓ خوبصورت اور حسین و جمیل تھے ) ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں میں ان ( حرو یوں ) کے پاس گیا تو انہوں نے مجھے خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا اے ابن عباس ! یہ جوڑا کیسا ہے ؟انہوں( ابن عباسؓ ) نے کہا تم مجھ پر کیا عیب لگاتے ہو ؟میں نے تو رسول اللہ ﷺ کو بہترین جو ڑا زیب تن کئے ہو ئے دیکھا ہے ۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سو ئم کتاب اللباس :4037)
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں رسول اللہ ﷺ کو دھاری دار ریشمی جوڑا بطور ہد یہ ملا توآپ ﷺ نے اسے میری طرف بھیج دیا۔ پس میں نے اسے پہن لیا جب میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو اتو میں نے آپ ﷺ کے چہرہ انور پر غصہ و ناراضی کے آثار دیکھے ، پس آپ ﷺ نے فر مایا میں نے اسے تمہارے پہننے کے لیے تو نہیں بھیجا تھا ، پس آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا تو میں اسے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا ۔

    ( سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب اللباس :4043)
  • حضرت علی بن ابی طا لب رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسو ل اللہ ﷺ نے ر یشم اپنے داہنے ہا تھ میں لے کر اور سو نا اپنے با ئیں ہا تھ میں لے کر فر مایا یہ دو نوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد سو ئم کتاب اللباس :4057)
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے عو رت کا لباس پہننے والے مرد اور مرد کا لباس پہننے والی عورت پر لعنت فر مائی۔( آپ ﷺ نے اس مرد پر لعنت فر مائی جو عورت کا لباس پہنتا ہے اور اسی طرح عورت پر جو مرد کا لباس پہنتی ہے) ۔

    ّ (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب اللباس :4098)
« Previous 123 Next » 

25

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق