حج و عمرہ

  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ سے پوچھا گیا کونس عمل افضل ہے۔ آپؐ نے فرمایا اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔پوچھا گیا پھر کونسا ، فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ۔پوچھا گیا پھر کونسا فرمایا مبرور (مقبول)حج۔

    (بخاری ، جلد اوّل، کتاب المناسک، حدیث نمبر1429 )
  • حضرت عائشہ ام المومنین رضی اللہ عنہاسے روایت ہے انہوں عرض کیا۔ یا رسول اللہ ﷺہم جانتے ہیں کہ جہاد سب نیک عملوں سے بڑھ کر ہے۔ تو ہم جہاد کریں آپؐ نے فرمایا نہیں عمدہ جہاد حج ہے جو مبرور ہو (مقبول ہو)۔

    (بخاری ، جلد اول کتاب المناسک ، حدیث نمبر 1430 )
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرت ﷺسے سنا آپؐ فرماتے تھے جو کوئی اللہ کے لئے حج کرے اور شہوت اور گناہ کی باتیں نہ کرے۔ تو ایسا پاک ہو کر لوٹے گا جیسے اس دن پاک تھا جس دن اس کی ماں نے اس کو جنا تھا۔

    (بخاری ، جلد اوّل، کتاب المناسک، حدیث نمبر 1431 )
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺنے ایک شخص کو دیکھا وہ قربانی کا اونٹ ہانک رہا تھا (خود پیدل چل رہا تھا ) آپؐ نے فرمایا اس پر سوار ہو جا۔ اُس نے کہا یہ قربانی کا جانور ہے آپؐ نے فرمایا سوار ہو جا کمبخت دوسری یا تیسری بار یوں فرمایا۔

    (بخاری، جلد اوّل، کتاب المناسک حدیث شریف نمبر 1584 )
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا یا اللہ ! سر مُنڈانے والوں کو بخش دے، لوگوں نے عرض کیا اور بال کترانے والوں کو۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ سر منڈانے والوں کو بخش دے۔ لوگوں نے عرض کیا اور بال کترانے والوں کو، آپؐ نے تین بار یہی فرمایا بال منڈوانے والوں کو۔ پھر چوتھی بار میں فرمایا بال کترانے والوں کو۔

    (بخاری ، جدل اوّل، کتاب المناسک، حدیث نمبر 1622 )
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا ایک عمرے سے لے کر دوسرے عمرے تک جتنے گناہ ہوئے ہیں وہ سب عمرے سے اُتر جاتے ہیں اور مقبول حج کا بدلہ بہشت کے سوا اور کچھ نہیں۔

    (بخاری، جلد اوّل، کتاب العمرہ حدیث نمبر1659 )
  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے انصار کی ایک عورت (ام سنان) سے فرمایا تو ہمارے ساتھ حج کیوں نہیں کرتی! وہ کہنے لگی میرے پاس پانی لادنے والا ایک اونٹ تھا۔ اس پر فلانے کا باپ یعنی اس کا خاوند اور اس کا بیٹا سوار وہ کر کہیں چل دیا ہے ایک ہی اونٹ چھوڑ گیا ہے ،اس پر ہم پانی لادتے ہیں۔ آپ نے فرمایا جب رمضان آئے تو عمرہ کرے۔ رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے یا ایسا ہی کچھ فرمایا۔

    (بخاری، جلد اوّل، کتاب العمرہ، حدیث نمبر 1668 )
  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک احرام والے شخص کو اس کی اونٹی نے گردن تو کر مار ڈالا وہ آنحضرت ﷺکے سامنے لایا گیا آپؐ نے فرمایا اس کو غسل اور کفن دو لیکن اس کا سر نہ چھپاؤ، اِس کو خوشبو لگاؤ کیونکہ وہ قیامت کے دن لبیک کہتا ہوا اُٹھے گا۔

    (بخاری ، جلد اوّل، کتاب المناسک، حدیث نمبر 1723 )
  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جہینہ کی ایک عورت آنحضرت ﷺکے پاس آئی کہنے لگی میرے ماں نے حج کی منت مانی تھی لیکن وہ حج کرنے سے پہلے مرگئی۔ کیا میں اس کی طرف سے حج کروں؟ آپؐ نے فرمایا ہاں اس کی طرف سے حج کر بھلا بتلا اگر تیری ماں پر کسی کا قرض ہو تو ادا کرے گی (اس نے کہا ضرور) آپؐ نے فرمایا پھر اللہ کا قرض ادا کرنا تو بہت ضروری ہے۔

    (بخاری ، جلد اوّل، کتاب المناسک حدیث نمبر 1735 )
  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خشعم قبیلے کی ایک عورت جس سال حجۃ الوداع ہو آنحضرت ﷺکے پاس آئی کہنے لگی یا رسول اللہ ﷺ! اللہ نے جو اپنے بندوں پر حج فرض کیا وہ ایسے وقت پر کہ میر باپ اتنا بوڑھا ہے کہ اونٹنی پر تھم نہیں سکتا، کیا اس کا حج ادا ہو جائے گا اگر میں اس کی طرف سے حج کروں؟ آپؐ نے فرمایا ہاں!

    (بخاری ، جلد اوّل، کتاب المناسک حدیث نمبر 1736 )
« Previous 123 Next » 

23

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق