حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺنے ہم کو ایک نماز پڑھائی پھر آپ ﷺمنبر پر چڑھے پھر نماز کے باب میں اور رکوع کے باب میں فرمایا میں تم کو پیچھے سے بھی ایسا ہی دیکھتا ہوں جیسے (سامنے سے ) دیکھتا ہوں۔
(بخاری ،جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ ،حدیث نمبر 406)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب ابن آدم سجدہ کی تلاوت کرتا ہے اور سجدہ کرتا ہے تو شیطان روتا ہوا ایک طرف چلا جاتا ہے اورکہتا ہے میں برباد ہوگیا۔ ابن آدم کوسجدہ کا حکم ہوا اور اس نے سجدہ کیا وہ جنت کا مستحق ہوگیا اورمجھے سجدہ کا حکم ہوا میں نے انکار کیا میں جہنم کا مستحق ہوگیا۔
(مسلم ،کتاب الایمان)حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے قرآن مجید کا خیال رکھو کیونکہ وہ لوگوں کے سینوں میں سے ان چو پا یوں سے زیادہ بھاگنے والا ہے جن کا ایک پاؤں بندھا ہوا ہو اور رسول کریم ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ میں فلاں فلاں آیت کو بہت بھول گیا بلکہ وہ یہ کہے کہ مجھے بھلا دیا گیا۔
(مسلم ،کتاب فضائل القرآن)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص قرآن مجید میں ماہر ہو وہ ان فرشتوں کے ساتھ رہتا ہے جو معزز اور بزرگ ہیں اور (نامۂ اعمال) لکھتے ہیں اور جس شخص کو قرآن مجید پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے اوراٹک اٹک کر پڑھتا ہے اس کو دہرا اجر ملتا ہے۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوٰۃ 54 14)(مسلم ،کتاب فضائل القرآن)حضرت ابی الددراء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے جو شخص سورۃ کہف کی پہلی دس آیات حفظ کرے اُسے فتنہ دجال سے محفوظ کر لیا جائے گا۔
(مسلم ، کتاب فضائل القرآن)حضرت ابی امامہ بابلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا قرآن مجید کی کثرت سے تلاوت کیا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا اور دو روشن سورتوں کو پڑھا کرو۔ (سورۃ البقرہ، سورۃ آل عمران)کیونکہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئیں گی جس طرح دو بادل یا 2اڑتے ہوئے پرندوں کی قطاریں ہوں اور وہ اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کریں گی۔ سورۃ بقرہ پڑھا کرو اس کا پڑھنا باعث برکت ہے اور نہ پڑھنا باعث حسرت ہے ۔جادوگر اس کے حصول کی استطاعت نہیں رکھتے یعنی اس کا توڑ نہیں کرسکتے۔
(مسلم، کتاب فضائل القرآن)حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن جبریل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اچانک رسول اللہ ﷺ نے سر اوپر اٹھایا جبریل علیہ السلام نے فرمایا یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جس کو صرف آج ہی کھولا گیا اورآج سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا پھر اس سے ایک فرشتہ نازل ہوا ۔جبریل علیہ السلام نے بتایا یہ فرشتہ جو آج نازل ہوا یہ آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اس فرشتے نے آپ ﷺ کو سلام کیا اور کہا آپ کو ان 2 نوروں کی خوشخبری ہو جو صرف آپ ﷺ کو دئے گئے ہیں اور آپ سے پہلے کسی بھی نبی کو نہیں دئے گئے ایک سورۃ فاتحہ اور دوسرا بقرہ کا آخری حصہ آپ ان میں سے جو حرف بھی پڑھیں گے آپ کو اس کا عظیم اجر مل جائے گا۔
(مسلم ،کتاب فضائل القرآن)حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس قرآن مجید سے کچھ لوگوں کو ( جو اسے پڑھ کر عمل کرتے ہیں) عزت دیتا ہے اور کچھ لوگوں کو ( جو اس پر عمل نہیں کرتے ) ذلت میں مبتلا کرتا ہے۔
(مسلم ،کتاب فضائل القرآن )حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اے بو المنذر ( ابی کعبؓ کی کنیت ہے) کیا تم جانتے ہو کہ کتاب اللہ کی سب سے عظیم آیت کونسی ہے۔میں نے کہا کہ اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔آپ ﷺ نے دوبارہ فرمایا تمہارے نزدیک کتاب اللہ کی سب سے عظیم آیت کونسی ہے؟ میں نے عرض کیا(اللہ لَآ اِلٰہ الا ہو الحی القیومُ) (یعنی آیت الکرسی البقرہ 20 آیت 255)آپ ﷺ نے میرے سینہ پر ہاتھ مارا اور فرمایا اے ابو المنذر تمہیں یہ یہ علم مبارک ہو۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوٰۃ، 1460)(مسلم کتاب فضائل القرآن )حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو لشکر کا امیر بنا کر بھیجا وہ اپنے ساتھیوں کی امامت کرتے اور ہر سورت کے بعد قل ھو اللہ احد کی تلاوت کرتے تھے۔ جب لشکر واپس آیا تو لوگوں نے اس بات کا نبی کریم ﷺ سے ذکر کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس شخص سے پوچھو وہ ایسا کیوں کرتا تھا؟ جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا چونکہ اس سورت میں رحمن کی صفت ہے اس لئے میں اس کی تلاوت کو محبوب رکھتا ہوں ۔ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اس سے کہہ دو کہ اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت کرتا ہے۔
(مسلم، کتاب فضائل القرآن)« Previous 123456 Next » 56 |