والدین کے حقوق

  • حضرت حکیم ؒ سے روایت ہے وہ اپنے باپ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی یارسول اللہ ﷺ میں کس سے نیکی کروں؟ فرمایا اپنی ماں سے۔میں نے عرض کی پھر کس سے؟ فرمایا اپنی ماں سے میں نے عرض کی پھر کس سے؟ فرمایا اپنی ماں سے۔ میں نے عرض کی پھر کس سے؟ فرمایا اپنے باپ سے، پھر قریبیوں سے اور پھر قریبیوں سے درجہ بدرجہ۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ 1897)
  • حضرت معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اے ا للہ کے رسول ﷺ میں کس کے ساتھ احسان کروں ؟آپ ﷺ نے فر مایا :۔اپنی والدہ کے ساتھ ۔ میں نے عرض کیا پھر کس سے ؟آپ ﷺ نے فر مایا :۔ اپنی والدہ سے ۔ میں نے عرض کیا پھر کس سے ؟آپ ﷺ نے فر مایا :۔اپنے والد سے پھر مرتبہ کی تر تیب سے اپنے قر یبی رشتہ داروں سے ۔

    ( تر مذی ، ابو داوُد)
  • حضرت انس بن ما لک رضی اللہ عنہ روا یت کر تے ہیں کہ رسو ل اللہ ﷺ نے ار شا د فر ما یا : جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اس کی عمر درا ز کی جا ئے اور اس کے رزق کو بڑھا دیا جائے اس کو جا ہیے کہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلو ک کرے اور رشتہ داروں کے سا تھ صلہ رحمی کر ے ۔

    ( مسند احمد )
  • حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا کون سا کام اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے آپؐ نے فرمایا نماز کو اپنے وقت پر پڑھنا۔ میں نے پوچھا پھر کون ساکام۔ فرمایا ماں باپ سے اچھا سلوک کرنا۔ میں نے پوچھا پھر کون سا کام ۔فرمایا اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا آنحضرت ﷺ نے یہ تین باتیں بیان کیں۔ اگر میں اور پوچھتا تو آپؐ اور زیادہ بیان فرماتے۔

    (بخاری ،جلد اول ،کتاب مواقیت الصلوۃ ،حدیث نمبر500)
  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص (سعد بن عبادہؓ) نے آنحضرت ﷺ سے عرض کیا میری ماں اچانک فوت ہوگئی اور میں سمجھتا ہوں اگر وہ بات کرپاتی تو کچھ خیرات کرتی۔ اب اگر میں اس کی طرف سے خیرات کروں تو اس کو کچھ ثواب ملے گا؟ آپؐ نے فرمایا ہاں۔

    (بخاری ،جلد اول ،کتاب الجنائز حدیث نمبر1305)
  • حضرت نفیع بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میں تم کو بڑے بڑے گناہ نہ بتادوں تین بار یہ فرمایا۔ صحابہؓ نے کہا کیوں نہیں یارسول اللہ! بتلایئے آپؐ نے فرمایا اللہ کے ساتھ شرک کرنا ۔اور ماں باپ کی نافرمانی کرنا ۔آپؐ تکیہ لگائے بیٹھے تھے تکیہ سے الگ ہوگئے فرمایا اور جھوٹ بولنا، سن رکھو بار بار یہی فرماتے رہے یہاں تک کہ ہم (دل میں) کہنے لگے کاش آپؐ چپ ہوجاتے۔

    (بخاری ،جلد اول کتاب الشہادات، حدیث نمبر2479)
  • حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ میری ماں (مکہ سے) آئی ہے اور وہ مشرکہ ہے اور وہ دین اسلام سے بھی بیزار ہے کیا میں اُس سے حسن سلوک کروں؟ آپؐ نے فرمایا ہاں اپنی ماں سے حسن سلوک کرو۔

    (مسلم ، کتاب زکوٰۃ)
  • حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب انسان فوت ہوجاتا ہے تو اس کے اعمال کا ثواب منقطع ہوجاتا ہے لیکن تین اعمال کا ثواب جاری رہتا ہے۔ ۱۔صدقہ جاریہ، ۲۔علم نافع، ۳۔نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرتی رہے۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب الاحکام 1376)(مسلم ،کتاب الوصیۃ)
  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺنے فرمایا آدمی اپنے باپ کے مال کا ذمہ دار ہے اور اس کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

    (مسلم ،کتاب الامارۃ)
  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے 3 مرتبہ یہ فرمایا اس شخص کی ناک خاک آلود ہو پوچھا گیا اے اللہ کے رسولؐ وہ کون شخص ہے؟ فرمایا جس نے اپنے ماں باپ دونوں یا ان میں سے ایک کو بڑھاپے میں پایا اور (ان کی خدمت کرکے) جنت میں داخل نہیں ہوا۔

    (مسلم ،کتاب البر والصلۃ)
« Previous 1234 Next » 

32

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق