حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔جب جنت کے باغوں پر گذرو تو خوب چرو۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا۔یارسول اللہ ﷺ! جنت کے باغ کیا ہیں؟ ارشاد فرمایا۔ ذکرکے حلقے۔
(ترمذی)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔مجھے سبحان اللہ، والحمدللہ، ولا الہ الا اللہ، واللہ اکبر، کہنا ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے (کیونکہ ان کا اجرو ثواب باقی رہے گا اور دنیا اپنے تمام سازو سامان سمیت ختم ہوجائے گی)۔
(مسلم)حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو اپنے ہاتھ مبارک کی انگلیوں پر تسبیح شمار کرتے دیکھا۔
(ترمذی)حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے ذکر کے علاوہ زیادہ باتیں نہ کیا کرو، کیونکہ اس سے دل میں سختی (اور بے حسی) پیدا ہوتی ہے اورلوگوں میں اللہ تعالیٰ سے زیادہ دور وہ آدمی ہے جس کا دل سخت ہو۔
( ترمذی)« Previous 12345 Next » 44 |