سفر کے احکام

  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہے کہ ابتداء میں حضر اور سفر میں دو دو رکعات نماز فرض کی گئی تھی اسے دو رکعتیں نماز سفر کے لئے برقرار رکھا اور مقیم کے لئے نماز مکمل کردی گئی۔

    (سنن ابی داوُد جلد اول کتاب الصلوۃ1198)
  • حضرت یعلی بن امیہ ؒ بیان کرتے ہیں میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا کیا آپ دیکھتے ہیں کہ لوگ قصر نماز پڑھتے ہیں؟ اور (یہ رخصت اس لئے تھی کہ) اللہ تعالیٰ نے فرمایا اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ کافر تمہیں کسی فتنہ میں مبتلا نہ کردیں اب تو وہ صورت نہیں رہی۔ انہوں (عمرؓ) نے فرمایا جس وجہ سے آپ کو تعجب ہوا اسی وجہ سے مجھے بھی تعجب ہوا تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کا تذکرہ کیا تو آپؐ نے فرمایا یہ تو صدقہ (رعایت) ہے جو اللہ عزوجل نے تم پر کیا ہے پس اس کے صدقہ کو قبول کرو۔

    (سنن ابی داوُد ، جلد اول کتاب الصلوۃ1199)
  • حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ غزوہ تبوک میں تھے تو اگر کوچ کرنے سے پہلے سورج ڈھل جاتا تو آپؐ ظہر اور عصر کو جمع کرلیتے اگر سورج ڈھلنے سے پہلے کوچ کرلیتے تو ظہر کو عصر کے وقت تک موخر کرتے (اور ان دونوں کو جمع کرتے) اور مغرب میں بھی ایسے ہی کرتے ۔اگر سفر شروع کرنے سے پہلے سورج غروب ہوجاتا تو مغرب اور عشاء کو جمع کرلیتے اگر سورج غروب ہونے سے پہلے سفر شروع کردیتے تو مغرب کو عشاء کے وقت تک موخر کرتے پھر ان دونوں کو جمع کرتے۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوۃ1208)
  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مکہ میں سترہ دن قیام فرمایا اور آپؐ نماز قصر کرتے رہے۔ ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ جو شخص سترہ روز قیام کرے وہ قصر کرے اور جو اس سے زیادہ قیام کرے وہ نماز پوری کرے۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوۃ1230)
  • حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ جب سفر سے (لوٹ کر مدینہ میں آتے)تو پہلے مسجد میں جاتے وہاں نماز پڑھتے۔

    (بخاری، جلد اول کتاب الصلوٰۃ حدیث نمبر 428)
  • حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا دیکھو راستوں پر بیٹھنے سے بچتے رہو۔ صحابہ رضی اللہ عنہما نے عرض کیا یارسول اللہ !اس بات میں تو ہم مجبورہیں ۔ (وہیں تو ہم بیٹھتے بات چیت کرتے ہیں )۔ آپ ﷺ نے فرمایا ۔اچھا اگر ایسی مجبوری ہے تو اس کا حق ادا کرو ۔ انہوں نے پو چھا کیا حق ؟آپ ﷺ نے فرمایا نگاہ نیچے رکھنا اور ایذاء نہ دینا اور سلام کا جواب دینا اور اچھی بات کا حکم کرنا اور بری بات سے منع کر نا ۔

    (بخاری ، جلد اول کتاب الصلوٰۃ حدیث نمبر :428)
  • حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا دیکھو راستوں پر بیٹھنے سے بچتے رہو۔ صحابہ رضی اللہ عنہما نے عرض کیا یارسول اللہ !اس بات میں تو ہم مجبورہیں ۔ (وہیں تو ہم بیٹھتے بات چیت کرتے ہیں )۔ آپ ﷺ نے فرمایا ۔اچھا اگر ایسی مجبوری ہے تو اس کا حق ادا کرو ۔ انہوں نے پو چھا کیا حق ؟آپ ﷺ نے فرمایا نگاہ نیچے رکھنا اور ایذاء نہ دینا اور سلام کا جواب دینا اور اچھی بات کا حکم کرنا اور بری بات سے منع کر نا ۔

    (بخاری ، جلد اول کتاب الصلوٰۃ حدیث نمبر :428)
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اگر رستے سے تکلیف دہ چیز ہٹادے تو صدقہ کا ثواب ملے گا۔

    (بخاری ، جلد اول کتاب المظالم )
  • حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ جو عورت اللہ اور یوم آخرت پر یقین رکھتی ہے اس کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے والد ،بھائی ،خاوند ، بیٹے یا کسی محرم کے بغیر تین دن یا اس سے زائد (دن )کا سفر کرے ۔

    (سن ابی داوُد، جلد اول کتاب المناسک :1725)
« Previous 12 Next » 

19

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق