حضرت عائشہ ام المومنین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیایا رسول اللہ ﷺکیا ہم آپؐ لوگوں کے ساتھ جہاد کو نہ جایا کریں؟ آپؐ نے فرمایا تم عورتوں کا عمدہ اور اچھا جہاد حج ہے۔ وہ حج جو مقبول ہو۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتیں تھیں میں تو آنحضرت ﷺکا یہ اشارہ سننے کے بعد حج کو کبھی چھوڑنے والی نہیں۔
(بخاری، جلد اول، کتاب المناسک، حدیث نمبر 1742 )حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا عورت اپنے محرم رشتہ داروں کے ساتھ ہی سفر کرے اور نا محرم کے ساتھ نہ کرے۔ مگر جب کوئی محرم اس کے پاس موجود ہو۔ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺمیں فلانے لشکر کے ساتھ جہاد کے لئے نکلنے والا ہوں او ربیو ی حج کو جانا چاہتی ہے آپؐ نے فرمایا، اپنی بیو ی کے ساتھ جا۔
(بخاری، جلد اوّل، کتاب المناسک، حدیث نمبر 1743 )حضرت عاس بن ربیعہ سے روایت ہے کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو حجر اسود کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا ا ور فرماتے تھے کہ میں تجھ کو بوسہ لیتا ہوں اور جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے یعنی کچھ نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا اور اگر میں نہ دیکھتا رسول اللہ ﷺکو بوسہ لیتے ہوئے تجھ کو تو کبھی بوسہ نہ لیتا۔
(جامع ترمذی، جلد اوّل، باب الحج) (860)حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺنے فرمایا 5 جانور ایسے ہیں جن کو حالت احرام میں قتل کرنا گناہ نہیں ہے۔ ان میں بچھو، چوہا، کاٹنے والا کتا، کوا اور چیل ہے۔
(مسلم، کتاب الحج)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ ﷺنے فرمایا اللہ تعالیٰ کسی بھی دن یوم عرفہ سے زیادہ اپنے بندوں کو دوزخ سے آزاد نہیں فرماتے اللہ تعالیٰ یوم عرفہ (اپنے بندو ں سے) بہت زیاد قریب ہوتے ہیں اور فرشتوں کے سامنے اپنے بندوں پر فخر کرتے ہیں اور فرماتے ہیں یہ بندے کس (اچھے ) ارادوں سے آئے ہیں ۔
(مسلم ، کتاب الحج)حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺنے فرمایا میں مدینہ کے دونوں پتھریلے کناروں کے درمیان والے حصہ کو حرم قرار دیتا ہوں نہ تو مدینہ کے خاردار درختوں کو کاٹا جائے گا اور نہ ہی مدینہ میں شکار کیا جائے گا۔ اور آپ ﷺنے فرمایا یہ مدینہ ان کے لئے بہتر ہے کاش کہ یہ جان لیں تو جو آ دمی مدینہ میں رہنے سے انکار کرکے مدینہ چھوڑ دے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ میں یہاں ایسے آدمی کو جگہ عطا فرمائیں گے جو اس سے بہتر ہوگا اور جو آدمی بھی مدینہ کی بھوک پیاس اور محنت مشقت پر صبر کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کی سفارش کروں گا اور اس کے حق میں گواہی دوں گا۔
(مسلم، کتاب الحج)حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا یہ پہاڑ (احد) ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔ پھر جب آپؐ مدینہ آگئے تو فرمایا ؛ اے اللہ میں ان دونوں پہاڑوں کے د رمیانی حصہ کو حرم قرار دیتا ہوں جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حر م قرار دیا تھا (اور آپؐ نے دعا فرمائی) اے اللہ مدینہ والوں کے لئے اِن کے ناپ تول میں برکت عطا فرمائیے۔
(مسلم،کتاب الحج)حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺنے فرمایا اے اللہ مدینہ میں اس سے دگنی برکتیں عطا فرماےئے جتنی برکتیں مکہ میں آپؐ نے نازل فرمائیں۔
(مسلم ، کتاب الحج)حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اقراع بن حابس رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺسے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول ﷺحج ہر سال فرض ہے یا زندگی میں ایک ہی بار۔ آپؐ نے فرمایا بلکہ ایک بار ، پس جو شخص زیادہ بار کرے تو وہ نفل ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب المناسک:1721)حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جو شخص حج کرنیکا ارادہ کرے تو پھر وہ جلدی کرے۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم، کتاب المناسک:1732)« Previous 123 Next » 23 |