حضرت ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا دو خصلتیں مومن میں کبھی جمع نہیں ہوتیں ایک بخل دوسرے بدخلقی۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ :1962)حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہر نیک کام صدقہ ہے اور نیک کاموں میں سے یہ بھی ہے کہ تو اپنے بھائی سے کشادہ پیشانی سے ملے تو اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے برتن میں ڈال دے۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب البروالصلۃ :1970)حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نہ ہوئی بدگوئی کسی چیز میں مگر خراب کردیا اس کو۔ اور نہ ہوئی حیاء کسی چیز میں مگر زینت دے دی اس کو۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب البروالصلۃ 1973-1974)حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تم میں بہتر لوگ وہ ہیں جو اچھے خلق والے ہیں اور نبی کریم ﷺ بدگوئی کی عادت نہیں رکھنے والے تھے اور نہ احیا ناََ بدگوئی کرنے والے۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب البروالصلۃ :1975)حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ایک دوسرے کو مت کہو کہ تجھ پر اللہ کی لعنت ہو اور نہ یہ کہ تجھ پر اللہ کا غضب ہو اور نہ یہ کہ تو دوزخ میں جائے۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب البروالصلۃ :1976)حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ نہیں ہے مومن طعن کرنے والا اور نہ لعنت کرنے والا اور نہ فحش بکنے والا اور نہ بیہودہ گو۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ :1977)حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ کے سامنے ہوا کو لعنت کی تو آپؐ نے فرمایا ہوا کومت لعنت کرو اس لئے کہ وہ تو فرمانبردار ہے اور بے شک جس نے ایسی چیز کو لعنت کی جولعنت کے لائق نہیں تواس پر لعنت لوٹ آتی ہے۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ :1978)حضرت ابی ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جہاں کہیں ہو اللہ سے ڈرو اورہر برائی کے پیچھے بھلائی کر و تاکہ وہ اس کو مٹادے اور لوگوں کے ساتھ نیک اخلاق سے مل۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ :1987)حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جنت میں جھروکے ہیں ان کی پشتیں ان کے اندر سے دکھائی دیتی ہے اور باطن ان کے باہر سے ۔سو ایک اعرابی کھڑا ہوا اور عرض کی کہ یارسول اللہ ﷺ وہ کس کے لئے ہیں فرمایا: جو اچھی طرح بات کرے (یعنی نرمی) سے اور کھانا کھلائے اور اکثر روزے رکھے اور رات کو نماز پڑھے جب لوگ سوتے ہوں۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ :1984)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم گمان سے بچو کہ گمان سب باتوں سے زیادہ جھوٹ ہے۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ :1988)« Previous 12345 Next » 48 |